ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی:یومِ قومی سانحہ منائے گی کانگریس

نوٹ بندی:یومِ قومی سانحہ منائے گی کانگریس

Sun, 22 Oct 2017 10:17:41    S.O. News Service

نئی دہلی،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نوٹ کی منسوخی پرگزشتہ ایک سال سے مودی حکومت کو گھیرنے میں لگی کانگریس اپنی سخت مخالفت درج کرانے اور اس فیصلے کی وجہ سے مختلف واقعات میں جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے8 نومبرکو ’ یوم قومی سانحہ‘ منانے پرغورکررہی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ8 نومبرکو اچانک نوٹ کی منسوخی کااعلان کیاتھاجس کے تحت 500 اور1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی لین دین بندکر دی گئی تھی۔آج یہاں کانگریس پارٹی کے ذرائع نے کہاکہ’’پارٹی کے کئی ریاستی یونٹس نے یہ تجویزغیر رسمی طور پر پیش کی ہے۔


Share: